شہبازشریف کے عوامی خدمت کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں،منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک
وزیراعلیٰ نے انتھک محنت اورایک عزم کیساتھ خدمت کے نئے باب رقم کئے، سری ملیانی اندرا وتی
ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)عالمی بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹراور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندرا وتی نے صوبہ پنجاب میں گڈگورننس کے فروغ اورعوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں پروزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی متحرک و غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ انتھک محنت اورایک عزم کیساتھ شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں اورمیں ذاتی طورپراس ضمن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں،ان میں اپنے عوام کیلئے کچھ کر گزرنے کا بھر پور جذبہ اور عزم موجود ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں نہ صرف اہداف مقرر کیے گئے ہیں بلکہ ان کے حصول کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اورسب سے بڑھ کر شہبازشریف انتہائی متحرک انداز میں فلاح عامہ کے اقدامات پر عملدر آمد بھی یقینی بنارہے ہیں۔(جاری ہے)
شہبازشریف کے اقدامات سے پنجاب کے عوام بھر پورمستفید ہورہے ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ دیگر صوبوں کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے جس کی بنیادی وجہ شہبازشریف کی غیر معمولی قیادت ہے، پنجاب میں شہبازشریف عوام کی خدمت کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں اوران کے کام کرنے کی رفتار بھی بہت تیزہے۔عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی استعداد کار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وز یراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک ویژنری لیڈر ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.