رائل لندن ون ڈے کپ ، فاسٹ باؤلر جو لیچ نے میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کر ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2015 21:38

رائل لندن ون ڈے کپ ، فاسٹ باؤلر جو لیچ نے میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ..

وورسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست ۔2015ء )ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ نارتھیمپٹن شائر خلاف میچ کی پہلی ہی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے۔جو لیچ نے یہ ریکارڈ رائل لندن ون ڈے کپ کے اتوار کو کھیلے گئے میچ کے دوران بنایا۔جو لیچ نے اپنے پہلی دو گیندوں پر اوپنر رچرڈ لیوی اور راب کیوگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا جب کہ کھیل کی تیسری گیند پر انہوں نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سری لنکن شہرہ آفاق فاسٹ باؤلر چمندا واس ایسا ہی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں اپنے نام کر چکے ہیں ، انہوں نے 2003 ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پہلی تین گیندوں پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو میچ گیندوں پر آؤٹ کیا۔واس کے ریکارڈ کو منفرد بات پہلے اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنا تھا کیونکہ انہوں نے میچ کی پانچویں گیند پر بھی وکٹ حاصل کی تھی۔ اسی طرح کا ایک ریکارڈ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان بھی بنا چکے ہیں ،انہوں نے 2006ء کے کراچی ٹیسٹ میں میچ کے پہلے اوور کی چوتھی ، 5ویں اور چھٹی گیندوں پر پاکستانی بلے بازوں سلمان بٹ ، یونس خان اور محمد یوسف کو آؤٹ کرکے ہیٹرک مکمل کی تھی۔