`اسلام آبادہائیکورٹ ، پاک فضائیہ کے سپاہی محمدذاکرکی غیرقانونی حراست کے خلاف کیس میں وزارت دفاع سے جواب طلب`
پیر 3 اگست 2015 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان ائیرفورس کے سپاہی محمدذاکرکی غیرقانونی حراست کے خلاف دائرکیس میں وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔پیرکے روزجسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بنچ نے سعیدہ اخترکی جانب سے دائرکیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزارکے وکیل انعام الرحیم نے عدالت میں پیش ہوکرموٴقف اپنایاکہ محمدذاکرپاکستان ائیرفورس میں ملازم ہے ،8اکتوبر2013ء کونورخان ائیربیس میں ایک سپاہی نے وہاں پرموجوددیگرساتھیوں پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوسرے سپاہیوں کے ہمراہ محمدذاکربھی شدیدزخمی ہواجسے فوری علاج کیلئے سی ایم ایچ میں داخل کروادیاگیا۔
لیکن محمدذاکرکوبعدمیں زبردستی ڈسچارج کرکے حراست میں لے لیاگیا۔انہوں نے مزیدموٴقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ اس کے بعدسے محمدذاکرکااپنے گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔انہوں نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ عدالتی حکام کوحکم جاری کرے کہ وہ محمدذاکرکی غیرقانونی حراست ختم کرتے ہوئے اسے رہاکرے ۔بعدازاں عدالت نے وزارت دفاع سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت7اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری وزارت دفاع چیف آف ائیرسٹاف ،ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادسمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.