امریکی کک باکسر اور مکس مارشل آرٹسٹ رونڈا روزی نے برازیلین ہیتھی کوریا کو 34سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
منگل 4 اگست 2015 15:21
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) امریکی کک باکسر اور مکس مارشل آرٹسٹ رونڈا روزی نے برازیل کی چیلنجر بیتھی کوریا کو شکست دے دی، رونڈا روزی نے صرف 34 سیکنڈ میں ہی بیتھی کوریا کو ناک آوٴٹ کر دیا۔
(جاری ہے)
رونڈا روزی اب تک کیریئر میں ناقابل شکست ہے، مکس مارشل آرٹس میں ان کی جارحانہ کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 4 فائٹس میں وہ مجموعی طور پر صرف 130 سیکنڈز کے ساتھ کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں،انہوں نے ان چاروں مقابلوں میں اپنی حریف پلیئرز کو ناک آوٴٹ کیا۔
یہ فائٹ یو ایف سی بینٹم ویٹ کے ٹائٹل کے لئے تھی، رونڈا روزی نے چھٹی بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔ یہ مقابلہ ان کی حریف کوریا کے ہوم اوکٹاگان یعنی ریو ڈی جنیرو میں ہی تھی۔ رونڈا جب اس مقابلے کیلئے برازیل پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن جب وہ فائٹ کے لئے رنگ میں اتریں تو وہاں کی اکثریت بیتھی کی حامی تھی اور انہوں نے رونڈا روزی پر ہوٹنگ بھی کی، رونڈا نے صرف 34 سیکنڈ میں ہی سب کو خاموش کرا دیا۔ ‘مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.