عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کر دی گئ
بدھ 5 اگست 2015 11:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء)بھارت کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے معروف گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدنان سمیع نے مئی کے مہینے میں محکمہ وزارت داخلہ میں درخواست دی تھی کہ ’انسانی بنیادوں‘ پر انہیں قانونی طور انڈیا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ انہیں انڈیا کی شہریت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔
عدنان سمیع نے مئی میں دوسری بار انڈیا کی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ پہلی بار جب انہوں نے یہ درخواست دی تھی تو انڈین حکام نے اسے مسترد کردیا تھا۔انڈیا میں شہریت کے حصول کے قوانین کے مطابق ان غیر ملکی افراد کو شہریت دی جا سکتی ہے جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت، عالمی امن، اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔(جاری ہے)
گذشتہ برس اکتوبر میں ان کے ویزا کی مدت ختم ہوگئی تھی لیکن بعد میں اس میں توسیع کر دی گئی تھی۔
اس موقع پر عدنان سمیع نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا تھا ’میں نے مسلمہ ضابطے کے تحت 14 ستمبر کو اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست دہلی میں وزارت داخلہ کی متعلقہ محکمے میں جمع کرائی تھی۔ اس ضابطے پر تمام غیر ملکیوں کو عمل کرنا ہوتا ہے اور میں اس پر گزشتہ 14 برس سے عمل کر رہا ہوں اور اس بار بھی کیا ہے۔ضابطے کے تحت وہ ویزا ختم ہونے کے بعد توسیع ہونے تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.