پرائیویٹ حج آپریٹرز لوگوں سے حج پیکیج کے نام پر کتنی رقم وصول کررہے ہیں اس کاکوئی ڈیٹاموجود نہیں ‘ پیر امین الحسنات
بدھ 5 اگست 2015 14:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز لوگوں سے حج پیکیج کے نام پر کتنی رقم وصول کررہے ہیں اس کاکوئی ڈیٹاوزارت کے پاس موجود نہیں ، اب پرائیویٹ حج آپریٹرز کو پابند کیا گیاہے کہ وہ صرف اکانومی اور ایگزیکٹو پیکیج دینگے اس حوالے سے سروس کی فراہمی سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالے آپریٹرز پر جرمانہ کیاجائیگاجبکہ ارکان اسمبلی نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی طرف سے حج پیکیج کیلئے بہت زیادہ رقوم کی وصولی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ کم کر کے سرکاری سکیم کا کوٹہ بڑھایا جائے، سپیکرسردار ایاز صادق نے بھی اس کی تائید کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس مرتبہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر کا کوٹہ تین فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا مگر حج آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہ کی جاسکا، آنیوالے سالوں میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اجارہ داری میں کچھ نہ کچھ فرق ضرورآئیگا، انہوں نے بتایا کہ حج وعمرہ کے حوالے سے سب سے بڑا فریق سعودی عرب ہے، ہم اس حوالے سے سعودی حکومت سے بھی بات کرینگے، انہوں نے بتایا کہ 2008ء میں پرائیویٹ حج آپریٹرز کو پچاس فیصد کوٹہ دینے کا فیصلہ ہوا، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے حج پیکیج سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، پرائیویٹ کمپنیوں اور حاجی کے درمیان حج پیکیج کا معاہدہ ہوتا ہے اور یہ کمپنیاں کتنی رقم وصول کرتی ہیں اس کا ہمیں کوئی علم نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغرنے تجویز پیش کی کہ پرائیویٹ کوٹہ کم کر کے سرکاری کوٹہ بڑھایا جائے کیونکہ پرائیویٹ کمپنیاں بہت زیادہ رقوم فراہم کررہی ہیں جس سے غریب آدمی کیلئے حج جیسے فرض کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے، سپیکر سردار ایاز صادق نے بھی اس تجویز کی تائید کی جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے اس سال تین فیصد کوٹہ کم کرنے کی کوشش کی مگر نہ کرسکے ، اس پر سپیکر نے استفسار کیا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز عدالت میں گئے تھے ، وزیر مملکت نے اس کا کوئی جواب نہ دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ جن پرائیویٹ کمپنیوں کیخلاف شکایات متی ہیں ان پر جرمانہ کیا جاتا ہے اور کوٹہ بھی کم کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم سپیکر وزراء سمیت کسی کا بھی حج کوٹہ نہیں ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ کوئی مفت حج نہیں ہوگا اور کوئی کوٹہ نہیں ہوگا تاہم پانچ فیصد ویلفیئر کوٹہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال دو لاکھ ستر ہزار درخواستیں آئیں جن میں سے ستر ہزار قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کئے گئے اگر پرائیویٹ حج آپریٹرز کا پچاس فیصد کوٹہ بھی ختم کرایا جائے تو پھر بھی دو لاکھ افراد نہیں جاسکتے، سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جس طرح نیپرا اوردیگر ایگزیکٹو ادارے کنٹرول کرتے ہیں کیا وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے مختص کردہ کوٹے کی بولی کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم حج پالیسی 2016ء تشکیل دیتے وقت مختلف آپشنز زیر غور لائینگے، انہوں نے بتایا کہ جن پرائیویٹ حج آپریٹرز کیخلاف حجاج کرام نے شکایات کی تھیں ان کو 33ملین جرمانہ کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
-
الیکشن کمیشن عوام کی امانت میں خیانت کرنے پر مستعفی ہوجائے
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.