چلی میں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

جمعہ 7 اگست 2015 16:56

سنتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) چلی کے دارالحکومت میں دو دن سے جاری بارشوں کے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید طوفانی بارشیں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقسنتیاگو میں مسلسل بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب رہی۔ شہریوں نے گھروں کے سامنے ریت سے بھری بوریاں رکھ دی ہے تاکہ گھروں میں پانی داخل نہ ہو۔