قصور میں زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کے لرزہ خیز انکشافات
محمد علی اتوار 9 اگست 2015 00:37
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) قصور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شرمناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا سے ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں گزشتہ 10 سال سے ایک گینگ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بچوں کے والدین کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹور رتا رہا ہے۔
اس حوالے سےایک دکھیاری ماں نے بتایا کہ اس نے زیادتی کا شکار بچے کی ویڈیو ضائع کرنے کےلئے بلیک میلرز کو اپنا زیور بیچ کر چھ لاکھ روپے ادا کیے ۔ایک دس سالہ بچے نے بتایا کہ وہ گن پوائنٹ پر ان جرائم پیشہ عناصر کی زیادتی کا شکار ہوا۔ایک اور متاثرہ بچے کی ماں نے بتایا کہ گاوَں میں ہر بچہ ان لوگوں کی زیادتی کا شکار ہوچکا ہے ۔(جاری ہے)
ایک اور لڑکے نے بتایا کہ 2006 میں جب وہ نو سال کا تھا تو اس گینگ کے ہتھے چڑھا اور زیادتی کا شکار ہوا ۔
ایک اور دس سالہ بچی کے والدین کا کہنا تھاکہ ان کی بچی کو اسکول یونیفارم میں زیادتی کا نشانہ بناکر فلمایا گیا پھر انہیں بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے ہتھیائے گئے تاہم پھر اس گینگ نے ان کی بچی کی ویڈیو ضائع نہیں کی۔ایک بچے نے بتایا کہ گینگ میں شامل شیرازی نامی شخص اسکائپ پر بیرون ملک کسی کو ویڈیو فراہم کرنے اور اس کے بدلے رقم کی بات کررہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.