امریکی ریاست ٹیکساس،نارتھ ہیوسٹن میں گھر سے8 افراد کی لاشیں برآمد
پیر 10 اگست 2015 12:30
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں،گھر میں موجود مشتبہ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ٹیکساس کے علاقے نارتھ ہیوسٹن سے ملنے والی لاشوں میں چھ بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں معمول کی چیکنگ کے دوران گھر کی کھڑکی سے ایک لاش نظر آئی جس کے بعد پولیس نے گھرکے اندر گھسنے کی کوشش کی،لیکن اندر موجود حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس کے بعد مشتبہ شخص نے خود ہی سرینڈر کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں کی عمریں 6 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم ڈیوڈ کونلی کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ہیرس کاوٴنٹی کی مقامی پولیس کے مطابق رات نو بجے کے قریب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ’گھر کے ایک فلاحی معائنے‘ کے نتیجے میں لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر گھر کے اندر سے ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی تھی۔
لاشوں کو شناخت کر لیا گیا جن میں، 50 سالہ ڈیوین جیکسن، ان کی اہلیہ 40 سالہ ویلری جیکسن اور بچے ، 13 سالہ نیتھنیل، 10 سالہ ڈیوین، 11 سالہ اونسٹی، نو سالہ کیلِب، سات سالہ ٹرینِیٹی، اور چھ سالہ جونا شامل ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نِیتھنیل 48 سالہ کونلی اور ویلری جیکسن کا بیٹا تھا۔مقامی پولیس کے نائب سربراہ ٹم کینن نے بتایا کہ ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کیا محرکات ہوسکتے ہیں جن کی بنا پر کوئی شخص اتنی معصوم جانیں لے سکتا ہے خاص طورپر بچوں کی بظاہر قاتل اور ویلری کے درمیان تنازعہ، ان ہلاکتوں کا محرک بناعدالتی ریکارڈ کے مطابق کونلی 1988 سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.