پودینے کی کاشت رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے:زرعی ماہرین

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2015 15:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخر میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ رواں ماہ اگست سے لے کر ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران ماہرین زراعت نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودینے کی کاشت کے فوراً بعدآبپاشی کر لی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پودینہ کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیز اور پانی کا بہتر نکاس رکھتی ہو ۔