ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاہد آفریدی کے کیر یئر کا آخری ایونٹ ہو گا جسے جیت کر یادگار بنائیں گے، شعیب ملک

منگل 11 اگست 2015 22:20

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاہد آفریدی کے کیر یئر کا آخری ایونٹ ہو گا جسے جیت کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ شاہد آفریدی کے کیرئر کا آخری ایونٹ ہو گا جسے جیت کر یادگار بنائیں گے،مجھے کپتانی کا کوئی شوق نہیں تمام توجہ کرکٹ پر ہے،ثانیہ مرزا کوکھیل رتنا ایوارڈ ملنا فخر کی بات ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ 2016 شاہد آفریدی کے حوالے سے اہم ہو گیا ہے یعنی بوم بوم کے آخری ایونٹ کو جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹار آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتے ان کی تمام توجہ کرکٹ پر ہے۔ پاک بھارت کرکٹ کی اہمیت پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو اچھے ہمسایوں کی طرح کھیلنا چاہیے اسی میں ان کا اور گیم کا فائدہ ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ انکی اہلیہ ثانیہ مرزا کو کھیل رتنا ایوارڈ ملنا خوشی کی بات ہے۔ثانیہ مرزا جب بھی جیتتی ہیں انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہیکہ بھارت ہمسائیہ ملک ہے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط بحال رہنے چاہییں۔وہ پر امید ہیں کہ بھارتی حکومت بھی پاکستان کو سیریز کھیلنے کی اجازت دے گی۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :