جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا پہلا اجلاس ،اہم فیصلے، 14اگست کو پریس کانفرنس میں منظر عام پر لائے جائیں گے

منگل 11 اگست 2015 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے 15رکنی ناراض رہنماؤں کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جو کہ14اگست کو لاہور میں پریس کانفرنس میں منظر عام پر لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے15رکنی ناراض رہنماؤں کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا اور بہت سے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے بھی کئے گئے،اس حوالے سے جب آن لائن نے وجیہہ الدین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی اجلاس اس میں کئے گئے اہم فیصلوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14اگست کو لاہور پریس کانفرنس کے دوران آگاہ کرینگے اور اجلاس میں15رکنی ناراض کارکنوں سمیت لاہور کے ناراض ساتھی بھی پریس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ناراض کارکنوں کو پارٹی سے انصاف دلانا چاہتے ہین

متعلقہ عنوان :