سپر لیگ‘ آفریدی، حفیظ، گیل، گپٹل ‘شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق اور سعید اجمل کو گولڈ کیٹیگری ملے گی
بدھ 12 اگست 2015 13:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، کرس گیل اور مارٹن گپٹل جیسے کھلاڑیوں کو اے کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔ اس کیٹیگری کو گولڈ کا نام دیا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری والوں کو سب سے زیادہ معاوضہ ملے گا تاہم معاوضہ کتنا ہو گا یہ فیصلہ فرنچائز مالکان کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اب سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے باضابطہ طور پر متحرک ہے۔ اس مقصد کے لئے پی سی بی نے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم بھی ہائر کی ہے۔ دو مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل یہ ٹیم مختلف ملکوں کے دورے کر کے وہاں کے کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔(جاری ہے)
لیگ میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔
اے کلاس کرکٹرز کو گولڈ، بی کلاس کرکٹرز کو سلور جبکہ سی کلاس کرکٹرز کو پلاٹینیم کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہد ا?فریدی، محمد حفیظ ، کامران اکمل ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر،سرفراز احمد گولڈ کیٹیگری میں ہونگے۔ کرس گیل، مارٹن گبٹل، لسیتھ مالنگا کو بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ عمراکمل، مختاراحمد، نعمان انور، یاسرشاہ، انورعلی، محمد عرفان، شکیب الحسن، تشارا پریرا، براوو سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، سعید اجمل کو بھی اے کیٹیگری میں شامل کئے جانے کا امکان ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.