گلگت میں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کا سکینڈل بے نقاب ، 30سے زائد ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
جمعرات 13 اگست 2015 14:42
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قصور اسکینڈل کے بعد گلگت میں بھی خواتین کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی 30سے زائد ویڈیوز منظر عام پر آنے کا انکشاف ، ایک متاثرہ خاتون نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا ۔ دو ملزمان گرفتار ایک فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلگت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا متاثرہ خاتون نے گلگت میں تھانہ کینٹ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔
خاتون نے مقدمے میں تین افراد کو نامزد کیا جبکہ ملزمان میں عدنان ، سلمان ، ذوالفقار شامل ہیں ملزمان کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے نومل سے ہے جبکہ خاتون کا تعلق گلگت سٹی سے ہے اور اس کا والد کاروباری شخصیت ہے مقدمے کے اندراج کے بعد مقامی پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزمان سلمان اور ذوالفقار کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم عدنان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سلمان اور ذوالفقار نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروہ خواتین کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور زیادتی کے بعد سنسان جگہ پر خواتین کو چھوڑ دیتا تھا انہوں نے اس حوالے سے تیس سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ زیادتی کے دوران خواتین کی ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھی اور بعد میں ان خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے رقم کا مطالبہ کرتے تھے جبکہ معاشرے میں بے عزتی کے خوف سے خواتین ان کو رقم دینے پر آمادہ ہوجاتی تھی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر گھرانو ں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ پولیس ملزمان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے اور ان پر مختلف انداز میں دباؤ ڈال رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.