14 اگست کی مناسبت سے خواتین کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کل منعقدہ ہونگے

جمعرات 13 اگست 2015 14:59

14 اگست کی مناسبت سے خواتین کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کل منعقدہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوانے جشن آزادی کو جوش وجذبے سے منانے کی غرض سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ،اس سلسلے میں آج14اگست کوویمن بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کرائے جائینگے ۔ا س موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس خیبر پختونخوارشیدہ غزنوی مہمان خصوصی ہوں گی،جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رائٹ ٹوانفارمیشن خیبر پختونخواکے کمشنر عظمت حنیف اورکزئی ہونگے ،جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وسرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دو رنہیں جب قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخواکے کھلاڑی ملک کی نیک نامی کیلئے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوائینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ کھیلوں کے قومی مقابلوں میں خیبر پختونخواکی خواتین کھلاڑی سرفہرست ہیں ۔جس سے اندازہ ہوتاہے کہ صوبے میں خواتین کھلاڑیوں کو فروغ ملاہے اور ان کی بہترطریقے سے رہنمائی اچھی طریقے سے ہورہی ہے اور انشاء اللہ یہی سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔