ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری
یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی
اتوار 16 اگست 2015 11:13
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر شیف بن گئے، ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری۔ ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈلے کوپر کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی ایک ایسے شیف کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے نامناسب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے پر اپنا کیرئیر تباہ کر لیتا ہے، تاہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں کی تیاری شروع کر دیتا ہے۔
اسٹیسی شیر، ایروِن اسٹاف اور جان ویلس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں شیف کا کردار مشہور و معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایما تھامپسن، سیانا مِلر، اومر سے، ڈینیئل بروہل، میتھیو رائیس، الیسیا ویکانڈر اور اوما تھرمن شامل ہیں۔ دی وِیسینٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی مکس تڑکا لِئے یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے،سوناکشی کا انکشاف
-
پاکستانی معروف فنکار برادری کی سانحہ 9 مئی کی مذمت ،ملوث ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ
-
میں میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں، یمنیٰ زیدی
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.