ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ،پاکستانی ٹیم 22ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی
اتوار 16 اگست 2015 12:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 22ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی جہاں وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔پروگرام کے مطابق زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پہلا 27اور دوسرا 29ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ یکم، تین اور پانچ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
(جاری ہے)
یہ سیریز زمبابوے کے پاکستان کے دورے کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کھیلی جا رہی ہے او راس سے پاکستان عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین و مبصرین کے مطابق زمبابوے کے خلاف یہ مقابلے کانٹے دار ہونے کی توقع ہے کیونکہ انہیں ہوم گراؤنڈ اور اپنے شائقین کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.