انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے دفاعی چیمپیئن چیلسی کو روند ڈالا
پیر 17 اگست 2015 11:31
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم لیگ میں اپنے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن چیلسی کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ مانچسٹر سٹی نے ہوم گراؤنڈ اتحاد سٹیڈیم میں چیلسی کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی ۔ اتوار کو میزبان ٹیم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 32ویں منٹ میں سرجیو اگویرو نے کیا اور یہ برتری پہلے ہاف کے خاتمے تک قائم رہی۔
دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور لندن سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپیئنز کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے بقیہ دو گول کپتان ونسٹنٹ کومپنی اور مڈ فیلڈر فرناندینیو نے کیے ۔ کومپنی نے 79ویں منٹ میں ڈیوڈ سلوا کے کارنر پر ہیڈ سے گیند گول میں پہنچائی تو چیلسی کے کیپر اسمیر بیگووچ کے پاس 87 ویں منٹ میں فرنیندینیو کی تیز شاٹ روکنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.