پاکستانی باکسرز پھٹے گلوز کے ساتھ اولمپکس میں میڈلز کا خواب دیکھنے لگے
منگل 18 اگست 2015 13:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستانی باکسرز پھٹے گلوز کے ساتھ اولمپکس میڈلزکا خواب دیکھنے لگے، کوچ علی بخش ٹریننگ کے دوران ہاتھ میں سوئی دھاگہ رکھتے ہیں، ان کے مطابق حکومت سے کسی بھی قسم کی توقع فضول ہے، سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلیے حکومتی فنڈز کی ضرورت نہیں، صرف سفری اخراجات اور رجسٹریشن فیس کیلئے رقم درکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی باکسرز کا کیمپ کئی ماہ سے کراچی میں جاری ہے۔ ایشیائی ٹورنامنٹ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے کوالیفائرز کا بھی درجہ رکھتا ہے، اس سے ریو اولمپکس گیمز کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، دوسری طرف حالات یہ ہیں کہ باکسرز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خستہ ہال ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں،وہ جس جمنازیم میں ٹریننگ کرتے وہ بھی نہایت بوسیدہ حال ہے، رہی سہی کسر فنڈز کی عدم دستیابی اور ضروری سازوسامان نے پوری کر دی ہے، ضروری سازوسامان بالخصوص گلوز اس قدر خراب ہو چکے کہ ٹریننگ کے دوران کوچ علی بخش سوئی اور دھاگہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.