انسداد ڈینگی ٹیمیں لاروا زیادہ رپورٹ ہونے کی وجہ سے گھرو ں پر خصوصی فوکس کریں‘لبنی فیصل
منگل 18 اگست 2015 13:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی لبنی فیصل نے کہا ہے کہ کینٹ ،لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام علاقوں میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں ہیں ،گھروں کے اندر سے لاروا زیادہ رپورٹ ہونے کے پیش نظر تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں مزید تندہی سے ادا کرتے ہوئے رہائش گاہوں کو سرویلنس کے دوران زیادہ فوکس کریں۔
انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیاز کے ہمراہ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئر انٹامالوجسٹ ،تعلیمی اداروں کے سربراہان ،ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
ایم پی اے لبنی فیصل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں خاص طور پر قبرستانوں ،تالابوں اور پارکوں سے بارش کے پانی کے نکاس کا قبل از وقت بندوبست یقینی بنایا جائے ۔
محکمہ تعلیم کے افسران درسگاہوں میں زیرو پیریڈ اور ڈینگی ریگولیشنز پر عملدر آمد یقینی بنائیں اور تمام محکمے انسدادڈینگی کے حوالے سے طے شدہ لائحہ عمل پر سو فیصد عملدر آمد یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ذمہ دارافراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور نوٹسز کے اجراء کے بعد بھی غفلت برتنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.