قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ پر قاتلانہ حملہ
منگل 18 اگست 2015 14:10
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو عمران نامی نوجوان نے گولی مار کر خو د بھی خودکشی کر لی ہے جبکہ صبا کی حالت تشویشناک اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہناہے کہ فیصل آباد کے علاقہ اویس کالونی میں گلی نمبر ایک میں مسلح ملزم قومی کبڈی ٹیم کی خاتون کھلاڑی صباء سلطانہ کے گھر کے اندر گھس گیا عمران اور صبا سلطانہ کے درمیان لیپ ٹاپ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر نوجوان نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے پستول نکالی اور صبا کو گولی مار دی اور بعد میں اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ صبا سلطانہ کو تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن تھیٹر میں ان کاآپریشن جاری ہے ا ور ڈاکٹران کی زندگی بچانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیاہے اور پولیس کو کہناہے کہ تفتیش کرنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو سکے گا کہ دراصل معاملہ ہے کیا۔ واضح رہے صبا سلطانہ نے گزشتہ سال بھارت میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.