پی ایس ایف کا ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے اسرار احمد کو بھیجنے کا فیصلہ
منگل 18 اگست 2015 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے اسرار احمد کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسرار احمد کو ویزہ ایک دو روز تک مل جائے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے منگل کو ’’اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ‘‘ کو بتایا کہ ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے فیڈریشن نے ٹرائل میں سے دو کھلاڑیوں عاصم خان اور اسرار احمد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور کوچز نے انہیں اسلام آباد میں بھرپور تربیت بھی فراہم کی۔
عاصم خان کو فٹنس کی بنیاد پر ایونٹ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں اسرار احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کا ویزہ آئندہ ایک دو روز تک مل جائے گا۔(جاری ہے)
سیکرٹری نے کہا کہ ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 23 اگست سے 27 اگست تک تہران میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے اسرار احمد 22 اگست کو ایران روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر شکوائش چیمپئن شپ کے 20 ممالک کے 32 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے اسرار احمد نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرار احمد کامن ویلتھ یوتھ سکوائش ایونٹ جو کہ نیوزی لینڈ کے قریب سواما میں 4 سے 11 ستمبر تک کھیلی جائے گی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.