دھونی 10ہزار فٹ سے پہلی چھلانگ لگانے میں کامیاب
بدھ 19 اگست 2015 11:31
آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ا گست2015ء) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پیرا ٹروپر بننے کی تربیت حاصل کرنے کے دوران پہلی آزمائشی جمپ لگانے میں گامیاب ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ دھونی ہندوستان کی فوج میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی گزشتہ دو ہفتوں سے پیرا ٹروپر ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) میں زیر تربیت ہیں، ان کی تربیت کا اغاز 6 اگست سے ہوا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دھونی نے آگرہ کے مال پورہ ڈروپنگ زون میں اے این 32 ائر کرافٹ سے چھلانگ لگائی ہے۔ ان کو تربیت کے دوران مزید 4 بار 10ہزار فٹ کی بلندی سے جمپ لگانی ہو گی۔ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو 2001 میں فوج میں 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کی عہدہ دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
گزشتہ دو ہفتوں سے دھونی کو کلاس روم میں پیرا شوٹ کے ذریعے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی تربیت دی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ دھونی دنیا کے پہلے کرکٹر ہوں گے جن کو فوج میں پیرا ٹروپر بننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی فوج میں دھونی سے قبل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو اور ابھینو بیندرا کو بھی کمیشن دی گئی تھی لیکن میندرا سنگھ دھونی پہلے کھلاڑی ہیں جو تربیت حاصل کرکے باقاعدہ فوجی تمغہ اپنے سینے پر سجائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.