عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول درست قرار دینے والے تیونسی ریفری سے ملاقات
بدھ 19 اگست 2015 13:51
تیونس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگومیراڈونا کو 1986ء کے فٹبال ورلڈ کپ نے مقبولیت کی انتہا پر پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں ارجنٹینا کی قیادت کرتے ہوئے اسے عالمی چیمپئن بنایا تھا، لیکن کوارٹر فائنل میں ان کے انگلینڈ کے خلاف گول نے متنازع حیثیت اختیار کی ۔ یہ گول انہوں نے ہاتھ سے کیا تھا، جسے دنیا نے ٹی وی سکرینز پر دیکھا البتہ تیونس سے تعلق رکھنے والے ریفری علی بن ناصر نہ دیکھ سکے۔
اس فائول کا اعتراف خود میراڈونا نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ’’خدا کا ہاتھ‘‘ تھا۔ اب تقریباً تین عشرے بعد میراڈونا نے تیونس جاکر نہ صرف علی سے ملاقات کی ہے بلکہ انہیں اپنے دستخط شدہ ورلڈ کپ شرٹ پیش کی ہے۔ اس پر تحریر تھا ’’میرے ازلی دوست علی کیلیے‘‘۔(جاری ہے)
یہ ملاقات انتہائی خوش گوار رہی جس میں علی بن ناصر نے میراڈونا کو میچ سے قبل اپنے اور انگلش کپتان پیٹرشلٹن کے ساتھ لی گئی تصویر بطور یادگار دی۔
ریفری نے گو کہ اپنی غلطی مان لی ہے لیکن وہ اس پر شرمندہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے اس واقعے کے تصویر فریم کرکے اپنے گھر میں لگائی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد علی بن ناصر کو کسی بھی فیفا میچ میں بطور ریفری خدمات انجام دینے کا موقع نہیں دیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.