نواک جکووچ، اینڈی مورے اور خواتین مقابلوں میں سیرینا ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ہفتہ 22 اگست 2015 13:29
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) نواک جکووچ اور اینڈی مورے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ خواتین مقابلوں میں سیرینا ولیمز نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
(جاری ہے)
امریکی ریاست اوہائیو میں سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نواک جکووچ کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکا سے ہوا جس میں سربین کھلاڑی نے آسان مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو چھے چار اور چھے ایک سے شکست دے دی۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو اینڈی مورے نے سپرایٹ مرحلے میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ برٹش کھلاڑی کو کھیل کے پہلے سیٹ میں گیسکوئے کے ہاتھوں چار چھے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اگلے دونوں سیٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے چھے ایک اور چھے چار سے فتح حاصل کی۔ادھر خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سیرینا ولیمز سربیا کی آنا لوانووچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.