یوتھ فٹ بال کلب میرپور کی27ویں سالگرہ کے موقع پرفٹبال میچ کا انعقاد
پیر 24 اگست 2015 15:34
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)یوتھ فٹ بال کلب میرپور کی27ویں سالگرہ کے موقع پر یوتھ فٹ بال کلب میرپور اورہیرو فٹ بال کلب چکوال کے مابین فٹ بال میچ یوتھ فٹ بال اکیڈمی میرپور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور کی گراؤنڈ میں کھیلا گیا ،جس میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے نتیجہ میں برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوا، یوتھ فٹ بال میرپور کی انتظامیہ کی طرف سے مہمان ٹیم ہیرو فٹبال کلب چکوال کوونرقرار دیا گیا ،میچ کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و سابق نیشنل فٹ بالر راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ تھے۔
میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق مایہ ناز فٹبالر راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہوتے ہیں جو اس کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
نوجوان نسل کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی مناسب راہنمائی کر کے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لیے ہسپتالوں کو ویران کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کو کھیل کیلئے راہنمائی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ میدان آباد ہوں آخر پر مہمان خصوصی نے چکوال ٹیم کے کیپٹن محبوب بلو کو ونر اور یوتھ فٹ بال کلب میرپور کے کیپٹن چودھری عبدالرزاق علی کو رنر اپ جبکہ میچ کا بہترین کھلاڑی چکوال کے کھلاڑی کودیا گیا ۔ یوتھ فٹ بال کلب میرپو رکی طرف سے مہمان خصوصی کویوتھ فٹ بال کلب کے صدر چوہدری ضیا ء اللہ اور ڈاکٹر ظفر کی طرف سے خصوصی یوتھ کلاک گفٹ دی گئی ۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ فٹبال فیڈریشن بشارت علی بھٹی،نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.