قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، الیاس بٹ
منگل 25 اگست 2015 13:27
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کوچ الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، جس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔
(جاری ہے)
تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد شہزاد، عبداللہ غفور، اشتیاق غفور، عثمان اکبر، ابو سفیان، حیدر علی، محمد طاہر، حبیب اصغر، عثمان امجد راٹھور، انس جاوید، فہد حسین، ہارون شوکت، محمد نوح دستگیر بٹ، مستقیم بٹ، عمران اسماعیل، عمر اشفاق، عمر رسول لون، اور اظہر عامر شامل ہیں، جن میں سے 16 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، جبکہ محمد الیاس بٹ، چوہدری محمد اسلم اورعرفان بٹ کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی، گذشتہ 2010 ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ڈھاکہ میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.