ترکی میں جدید مشینوں کے ذریعے سرطان نئے طریقہ علاج کا آغاز

بدھ 26 اگست 2015 14:16

استنبول ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) ترکی میں آپریشن کے بغیر ریڈیو تھراپی کے ذریعے سرطان کی تمام اقسام کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر استعمال ریڈیو تھراپی کی مشینوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد جدید مشینوں کے ذریعے سرطان کے مرض کے خلاف ایک نئے طریقہ علاج کا آغاز کردیاگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں پہلی مرتبہ 2009ء میں یہ مشین درآمد کی گئی تھی۔ ان مشینوں کی خاصیت ہے کہ ان کی مدد سے بغیر آپریشن کے تھراپی کے ذریعے سرطان کی تمام اقسام کا کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے۔