پنجاب میں ڈینگی نے ڈنگ تیز کرلیے، 24گھنٹوں میں مزید دو کیسز سامنے آگئے

بدھ 26 اگست 2015 14:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)پنجاب میں ڈینگی نے ڈنگ تیز کرلیے، 24گھنٹوں میں مزید دو کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 37ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں ڈینگی وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں متاثرہ افراد ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ڈینگی پروگرام ڈاکٹرز ظفراسلام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس راولپنڈی میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیاتھا۔اسی لیے رواں برس افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ تشہیری مہم بھی بڑھا دی گئی ہے۔رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 37ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں 18،شیخوپورہ سے 4،لاہور اور ملتان سے 3,3جبکہ گوجرانوالہ،فیصل آباد اور نارروال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے اورصوبے میں مشتبہ کیسز بھی 170ہیں۔