سروس ٹربیونل کی جانب سے کئے جانیوالے فیصلوں پر عملدرآمدسے متعلق ریفرنس پر عدالتی معاونین مزید بحث کے لئے طلب
جمعرات 27 اگست 2015 19:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)پنجاب سروس ٹربیونل کے فل بنچ نے سروس ٹربیونل کی جانب سے کئے جانیوالے فیصلوں پر عملدرآمدسے متعلق ریفرنس پر عدالتی معاونین کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی معاون اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیو نل کی جانب سے سرکاری ملازمین کی نوکریوں کے معاملات سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں پر انکے محکمے عمل درآمد نہیں کرتے ،ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے سرکاری ملازمین بیوروکریسی کے سامنے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جو کہ انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
پنجاب سروس ٹربیونل ایکٹ کے تحت ٹربیونل کو ہی اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کامکمل حق حاصل ہے،قانونی طور پر یہ حق کسی بھی ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔(جاری ہے)
قانون کے تحت ٹربیونل اپنے اختیارات استعمال کرئے تو زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ٹربیونل اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے توہین عدالت کی کاروائی کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔
ایک اور عدالتی معاون منیب عمران نے کہا کہ سروس ٹربیونل ایکٹ کے تحت ٹربیونل کو اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کے واضح اختیارات حاصل نہیں ہیں۔قانون کے تحت سرکاری ملازمین کے سروس معاملات پر فیصلے کرنا ٹربیونل کا اختیار ہے مگر ان احکامات پر عمل درآمد کراناٹربیونل کا اختیار نہیں۔پنجاب سروس ٹربیونل کے تین رکنی بنچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر تے ہوئے عدالتی معاونین کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا ۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.