کراچی ،تحقیقاتی اداروں نے جہانگیر پارک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالے گروہ کا سراغ لگالیا
جمعہ 28 اگست 2015 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)کراچی کے علاقے صدر میں واقع جہانگیر پارک کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔تحقیقاتی اداروں نے پولیس پر فائرنگ کرنے والے گروہ کا سراغ لگالیا ہے ۔جبکہ عینی شاہدین کی مدد سے دو افراد کے خاکے بھی تیار کئے گئے ہیں ۔ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ان افراد سے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو جہانگیر پارک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار محمد ابراہیم جاں بحق جبکہ عبدالقیوم نامی اہلکار زخمی ہوگیا تھا جو گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا ۔(جاری ہے)
واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔
تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم نے اہلکارو ں پر فائرنگ کرنے والے گروہ کا سراغ لگالیا ہے ۔گروہ کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگایا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کی مدد سے دو افراد کے خاکے بھی تیار کیے گئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔جبکہ پولیس نے جہانگیر پارک اور اطراف کے علاقوں میں چھاپے مارکر 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار افراد سے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.