اسرار احمد کی کامیابی سکواش کے سنہری دور کی واپسی ہے ، عامر نواز
ہفتہ 29 اگست 2015 13:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں اسرار احمد کی کامیابی کو کھیل کے سنہرے دور کی جانب واپسی قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
اسرار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایک سال مزید محنت کرنے سے سینئر کی سطح پر بھی کئی ٹائٹلزدوبارہ پاکستان آ جائیں گے، ناصر اقبال، فرحان زمان کے بعد طیب اسلم، عاصم خان اور اسرار احمد جیسے ہونہار کھلاڑیوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، انھیں بہترین ٹریننگ کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں، مارچ تک ناصر اقبال اور فرحان زمان کو ٹاپ 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
عامر نواز نے کہا کہ عاصم خان کی بیماری کے سبب ایران میں منعقدہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں واحد پاکستانی اسرار احمد نے شرکت کی،وہ ٹائٹل فاتح کے روپ میں سامنے آئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اب فیڈریشن کی محنت سے اس میں نکھار بھی آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن کی جانب سے ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت یقینی بنایا جائے تاکہ رینکنگ بہتر ہوسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.