روس کا پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی35فراہم کرنے کا امکان
اتوار 30 اگست 2015 12:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)روس کی طرف سے پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی35فراہم کیے جانے کا امکان ہے، چار ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر رواں ماہ دستخط کیے گئے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہیلی کاپٹروں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت جاری ہے،پاکستان نے بارہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کردی۔ روسی میڈیا سپتنیک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چارایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی ترسیل کے معاہدے توسیع کی جا سکتی ہے،پاکستان نے روس پر واضح کیا ہے کہ ان کے پاس دس سے بارہ ہیلی کا پٹرز خریدنے کے مالی وسائل ہیں ،اس پر مذاکرات جاری ہیں ، تاہم یہ رقم پر انحصار کرتا ہے ۔
وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے سربراہ زمیر کابلوو کا کہنا ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد پاکستان کو روسی دفاعی ہتھیاروں کی ممکنہ فراہمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان دیگر روسی ہتھیاروں کے نظام میں بھی دلچسپی رکھتا ہے جس کی فراہمی پرمذاکرات جاری ہیں،خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دفاعی نظام کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستانی صدر ممنون حسین نے اعلان کیا تھا کہ ایم آئی 35 گن شپ کی خریداری کے ساتھ اسلام آباد روس کے ساتھ دفاعی تجارت میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگست میں اسلحہ برآمد کرنیوالی روسی سرکاری کمپنی روزوبورون ایکسپورٹ اور پاکستان کی وزارت دفاع کے درمیان چار ایم آئی 35 ٹرانسپورٹ اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.