حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ
پیر 31 اگست 2015 13:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، سلیکٹرز کی تعداد بھی 5 سے کم کر کے4 کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف میں بڑے پیمانے پر بڑے فیصلوں کا سلسلہ شروع ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔
بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئندہ 2،3 روز تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور پہنچ کر ممکنہ تبدیلیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کرینگے۔یاد رہے کہ گرین شرٹس کے پہلی بار اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ سے اختر رسول کو صدارت سے علیحدہ ہونا پڑا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالدکھوکھر کو پی ایچ ایف کا 24واں صدر بنایا گیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.