یکسانیت سے بچنے کیلئے ڈراموں کی تعداد کم کردی،عائشہ خان
پیر 31 اگست 2015 15:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ، فلم و ٹی وی انڈسٹری میں اب فنکاروں کو کام کرنے میں جو مزا آرہا ہے اس کا تصور ہم نے 5 برس قبل نہیں کیا تھا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے فی الحال کم ڈرامے کررہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جائے کہ ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ،ہر چینل پرایک ہی چہرے کو دیکھ دیکھ کر ناظرین بھی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں آرٹسٹوں کو کچھ وقت کے لئے سکرین سے دور ہوجانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنا خوش آئند امر ہے ،ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، یاسر نواز، جامی، اسدالحق و دیگر کا فلمیں بنانا اچھا اقدام ہے ،اس سے ٹی وی فنکاروں کا مورال بھی بلند ہوگیا ہے۔اب عید کے دن نئی فلم یہ جوانی پھر نہیں آنی ریلیز ہورہی ہے اسے دیکھ کر میرے فینز خوش ہوجائیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.