ہواوے پی 8 لائٹ نے سیلزکے شعبہ میں سام سنگ پرسبقت حاصل کرلی

پیر 31 اگست 2015 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ہواوے پی 8 لائٹ نے سیلزکے شعبہ میں سام سنگ پرسبقت حاصل کرلی۔ جرمن مارکیٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ(جی ایف کے ) کے مطابق جولائی 2015 کے دوران ہواوے P8 Lite نے سیلزکی مد میں اپنے مدمقابل سام سنگ پرسبقت حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

جی ایف کے نے پاکستان میں حالیہ مارکیٹ رجحان کے مطالعہ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ہواوے کے رواں سال متعارف کردہ Huawei P8 لائٹ کی فروخت تقریبا 41 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔تاہم اسی عرصہ کے دوران سام سنگ کے موبائل گیلکسی A3 ، کی فروخت39 فیصدتک محدود رہی ۔اسی طرح ہواوے P8 کی پاکستانی مارکیٹ میں مستحکم سیلزکی وجہ سے گیلکسی A3 کو فروخت میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :