سہ فریقی اتحاد پر عوام کا اعتماد چارسدہ کے بہتر مستقبل کیلئے نیک شگون ہے، قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین ارشد علی عمر زئی

منگل 1 ستمبر 2015 22:13

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) سہ فریقی اتحاد پر عوام کا اعتماد چارسدہ کے بہتر مستقبل کیلئے نیک شگون ہے ۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین ایم پی اے ارشد علی عمر زئی نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے منتخب ممبران نے دو تحصیلوں اور ضلع میں میدان مار کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی حقیقی جماعتیں ہے اور اپنے کردار کی بدولت چارسدہ کے عوام کیلئے ہر ممکن جدو جہد کرینگے ۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے ثابت قدم رہ کر چارسدہ میں ایک حقیقی حکومت قائم کی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مستقبل کیلئے ایک بہتر پروگرام رکھتے ہیں اور اس کے نفاذ کے بعد چارسدہ کے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کر ینگے ۔

متعلقہ عنوان :