کارکردگی سے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کرونگا، محمد عامر
بدھ 2 ستمبر 2015 14:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے اپنے کئے پر کس قدر ندامت ہے ، اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر اپنے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گا اور ماضی کی غلطیوں کے ازالے کے لئے یہی بہترین طریقہ ہے ۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے نام اپنے ایک پیغام میں سپاٹ فکسنگ میں قید اور پابندی کی سزامکمل کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میں نے اپنے اقدام سے ہر کسی کو مایوس کیا اور دکھ پہنچایا جس کے باعث وہ ساتھی کرکٹرز، فیملی ممبرز، اپنے پرستاروں اورقوم سے ایک بار پھر معافی مانگتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے ایک مرتبہ پھر اپنے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گااور ماضی کی غلطیوں کے ازالے کے لئے یہی بہترین طریقہ ہے ۔یاد رہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ او رمحمد آصف کے ساتھ سپاٹ فکسنگ میں سزا پاچکے ہیں اورآئی سی سی کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی نے انکی کرکٹ میں واپسی کے لئے آٹھ رکنی روڈ میپ جاری کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.