لاعلم پی سی بی نے پابندی کے شکار جمیل احمد کو کراچی بلیوز کا منیجر سمجھ لیا
بدھ 2 ستمبر 2015 15:32
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں میں رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔ اسی سبب اس کے فیصلے جگ ہنسائی کا سبب بنتے ہیں اور بد انتظامی کی نت نئی روایات سامنے آتی ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ جانب سے پیر کو کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کو ٹیم منیجر تصور کرتے ہوئے قومی ٹی 20 کے کوالی فائنگ رائونڈ کے لئے ڈیڑھ درجن گیندیں ارسال کی گئیں حالانکہ کراچی اور پی سی بی کے درمیان دو ٹیموں کو کھلانے پر سر د جنگ چل رہی ہے ۔
کراچی کی دونوں ٹیمیں بورڈ نے منتخب کی ہیں اور کے سی سی اے نے ٹیموں کے لئے اپنے منیجر بھیجنے سے بھی انکار کردیا تھا ۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ وہی جمیل احمد ہیں جن پر بورڈ مخالف تقاریر کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جمیل احمد نے میڈیا کو تصدیق کی انہیں 18گیندوں کا پیکٹ ملا ہے اور انہوں نے یہ گیندیں کے سی سی اے کے سیکریٹری شفیق کاظمی کو دے دی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.