صاف پانی مری پراجیکٹ کو 7سال معطل رکھنے کے بعد اب اس کی لاگت3ارب سے بڑھ کر 7ارب ہوگئی ‘خدیجہ فاروقی
چوہدری پرویز الہٰی کا یہ منصوبہ 2008میں مکمل ہونا تھا مگر انتقامی رویے کی وجہ سے یہ منصوبہ بھی تاخیری حربوں کا شکار ہوگیا‘رکن صوبائی اسمبلی
بدھ 2 ستمبر 2015 19:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت میں مری صاف پانی منصوبہ کی میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف پانی مری پراجیکٹ کو 7سال معطل رکھنے کے بعد اب اس کی لاگت3ارب سے بڑھ کر 7ارب ہوگئی ہے ۔اس تاخیر کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وفاقی حکومت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے مری کی عوام کیلئے2004میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا تھا جس کا 40فیصد کام بھی مکمل ہوگیا تھا منصوبے نے2008میں مکمل ہونا تھا مگر ن لیگ کے انتقامی رویے کی وجہ سے دیگر درجنوں منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی تاخیری حربوں کا شکار ہوگیا جس کی سزا مری کی عوام کے ساتھ ساتھ اب قومی خزانہ بھگتے گا۔(جاری ہے)
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاح کے درجنوں منصوبوں کو کو نظر انداز کرکے عوام اور خزانے کو نقصان پہنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ان منصوبوں میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ ، میؤ ہسپتال سرجیکل ٹاور منصوبہ، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپال اور سیرت اکیڈمی کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کمیشن اور کرپشن ہی بے ایمانی نہیں بلکہ نااہلی اور بدنیتی کی بناء پر جو منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوسکے اور ان کی تعمیری لاگت بڑھی ہے یہ بھی بددیانتی اور بے ایمانی ہے جن کے ذمہ دار حکمران ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.