جیکب آباد: ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ناکارہ بنادیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک سے برآمد ہونیوالا پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا تفصیلا ت کے مطا بق گاوٴں سچل میرانی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین کو شکارپور میں روک دیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریلوے ٹریک کے نیچے رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق برآمد ہونیوالا بم یوریا کھاد سے بنا ہوا تھا اور پانچ کلو وزنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :