شفقت ہسپتال بنانے کامنصوبہ زمین کی نشاندہی نہ ہونے کے باعث تعطل کاشکارہے ‘اگرسیالکوٹ میں زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں نہ ہوسکی تو لاہورمیں خریدی گئی زمین پر ہسپتال کی تعمیر شروع کراوا دوں گی
معروف اداکارہ میرا کی لاہور میں پریس کانفرنس
جمعرات 3 ستمبر 2015 15:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) معروف اداکارہ میرانے کہاہے کہ شفقت ہسپتال بنانے کامنصوبہ زمین کی تاحال نشاندہی نہ ہونے کے باعث تعطل کاشکارہے ، اگرسیالکوٹ میں زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں نہ ہوسکی تو وہ لاہورمیں خریدی گئی زمین پر ہسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی۔
(جاری ہے)
بدھ کویہاں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسل گھمن نے انہیں اپنی بیٹی بنایاہوا ہے اور شفقت ٹرسٹ ہسپتال بنانے کے لئے زمین مہیا کرنے کا بھی اعلان کررکھاہے اس حوالے سے کاغذات میں زمین کاانتقال بھی ہوچکا ہے لیکن ارسل گھمن نے تاحال زمین کی نشاندہی نہیں کرائی جس کے باعث ہسپتال کی تعمیر تاحال التواء کاشکارہے اوراس وجہ سے وہ اور ان کی ٹیم دباؤ کاشکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے ارسل گھمن سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں کردیں تاکہ اس عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پر جلد ازجلد کام شروع کیاجاسکے وگرنہ وہ اب تک جمع کئے گئے فنڈزکی مدد سے بیدیاں روڈ لاہور پرہسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.