ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں شامل کرلیا گیا
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:19
لاہور () قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دنیا کے ان خوش نصیب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔ گذشتہ سال 2 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری صرف 56 گیندوں پر بنانے پر ان کا نام گنیز بک کے 2016ء کے تازہ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
مذکورہ میچ میں مصباح الحق نے عالمی ریکارڈ بنا کر سر ویوین رچرڈز کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔
مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ 40 سال اور 158 دن کی عمر میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز کا منفرد کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ گنیز بک نے مصباح الحق کی تیز ترین سنچری والی تصویر کو بھی اپنے صفحے میں جگہ دی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.