جسٹس چوہدری اقبال نے یو ایچ ایس کے زیر انتظام ہونیوالے امتحانات روکنے کیلئے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی
جمعرات 3 ستمبر 2015 22:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام 4ستمبر کو ہونیوالے پوسٹ گریجوایٹ امتحانات روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر تے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے اس نوعیت کے تمام مقدمات کو ایک ہی بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کر دی ۔درخواست گزاروں کے وکیل نوشاب اے خان نے موقف اختیار کیا کہ 4ستمبر کو ایم ڈی اور ایم ایس کے امتحانات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبعلموں نے طے شدہ پرانے سلیبس کے مطابق ایم ڈی اور ایم ایس کی کلاسوں میں داخلے لئے اور اپنے امتحانات کی تیاری کی۔یونیورسٹی کی جانب سے طالبعلموں کے امتحانات پرانے سلیبس کی بجائے ترمیم شدہ نئے سلیبس کے تحت لئے جا رہے ہیں جو کہ طالبعلموں کے بنیادی حقوق اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر طالبعلموں کے امتحانات پرانے سلیبس کے مطابق نہ لئے گئے تو ان کا مستقبل داو پر لگ جائے گا ۔
لہٰذاعدالت 4ستمبر کو ہونے والے امتحانات روکنے کے احکامات صادر کرے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بنچزمیں بھی زیر سماعت ہیں جس پر عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام 4ستمبر کو ہونے والے پوسٹ گریجوایٹ امتحانات رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی-عدالت نے درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجواتے ہوئے تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں سماعت کے لئے بھجوانے کی سفارش کر دی.۔ عدالت کی جانب سے رجسٹرار یوایچ ایس کو پہلے ہی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے.۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.