بھاگ، گورنمنٹ پرائمری سکول حیدریہ غریب آباد کی عمارت انتہائی خستہ حال

بچے خستہ حال اور کچے کمروں میں تعلیم کے حصول میں مجبور

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:15

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) گورنمنٹ پرائمری سکول حیدریہ غریب آباد کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے معصوم بچے خستہ حال اور کچے کمروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں سکول کے کمرے بلکل گرنے کے قریب ہیں جس سے بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے کیونکہ پرائمری سکول غریب آباد جوکہ دو کمروں پر مشتمل ہے دونوں کمروں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے اورکمرے مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں خوف کے مارے معصوم بچے سکول جانے سے کتراتے ہیں اور والدین بھی اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے ڈرتے ہیں دوسری طرف اگر جو طلباء پڑھتے ہیں وہ بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں اور اس شدید گرمی میں ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں مصوم بچوں کے ساتھ ساتھ سکول کے اساتذہ بھی سارادن دھوپ میں بیٹھ کر طلباء کو تعلیم کے زیو ر سے آراستہ کرتے ہیں پرائمری سکول غریب آباد میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کیوجہ سے اساتذہ بھی سخت پریشان ہیں کہ آخر وہ ان طلباء کو کس طرح تعلیم دیں ایک طرف خستہ ھال کمروں کی وجہ سے طلباء کو کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں تو دوسری طرف شدید گرمی نے طلباء اور اساتذہ دونوں کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے حالانکہ کئی بار محکمہ تعلیم کے آفیسران نے متعلقہ سکول کا دورہ کرکے سکول کے خستہ حالی اور کمروں کی ٹوٹ پھوٹ کی حالت بھی دیکھ چکے ہیں اور کمروں کی چھتوں جو کہ جھونپڑی نما چھت بنے ہوئے ہیں خدا نخواستہ اگر کوئی ہواکا تیز جھونکا آیا تو بچوں پر چھت اور دیواریں گر سکتے ہیں اہلیان محلہ غریب آباد نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پرائمری سکول محلہ غریب آباد کے سکول کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیکر سکول کے حالت زار کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :