6ستمبریوم دفاع ’جذبہ دفاع پاکستان‘ کی وہ لازوال تاریخ ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)6ستمبریوم دفاع ’’جذبہ دفاع پاکستان‘‘ کی وہ لازوال تاریخ ہے جب اپنے سے کئی گناہ طاقتور دشمن کوجذبہ حب الوطنی سے سرشارپاکستانی قوم اور پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دے کر عبرتناک انجام سے دوچار کیا تھا جس پر ساری دنیا حیران تھی ۔پوری قوم اور پاک فوج کے جوانوں میں دفاع وطن کا جذبہ اس وقت کی قومی قیادت نے پیدا کیا تھا جب انہوں نے وطن عزیز پر جارحیت کرنے والے دشمن کو یہ کہہ کر للکارا تھا اے دشمن تجھے نہیں معلوم کس قوم کو تو نے ہے للکارا۔
عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عوام کا قومی قیادت پر اعتماد ہی دفاع وطن کی ضمانت ہے۔ دفاع وطن کیلئے لڑی جانے والی جنگوں میں جانوں کی قربانی دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔(جاری ہے)
یوم دفاع کا تقاضہ ہے کہ موجودہ قیادت بھی شہریوں کے جان ، مال و عزت آبرو کیلئے اسی ذمہ داری کا اظہار کرے جو کہ 1965کی جنگ کے دوران اس وقت کی قومی قیادت نے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں یہ بات بھی نظرانداز نہیں کرنی چاہئے کہ اس قوم نے شاندار کامیابیوں کے ساتھ بے شمار دکھ بھی جھیلے ہیں جس میں سے ایک قوم کی بیٹی عافیہ کو چند ٹکوں کے عوض بیچنا اور پھر سازش کے تحت اسے پون صدی سے بھی زیادہ سزا دلوانا بھی شامل ہے جو آج بھی حکمرانوں کی جانب سے انصاف ، رہائی اور وطن واپسی کا انتظار کررہی ہے جس کا مداوہ موجودقومی قیادت کے ذمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پرعافیہ موومنٹ ’’کاروانِ غیرت‘‘ عافیہ رہائی ریلی، لیمارکیٹ لیاری کے ذریعے حب الوطنی کا اظہارکررہی ہے کہ جان و مال کی حفاظت کا حق ہر پاکستانی شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ قومی دفاع غیرت کے ساتھ مشروط ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ قوم کی بیٹی کی رہائی میں پاک فوج بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دعا کی کہ اﷲ پاک ہمارے پیارے وطن اور اس کے رکھوالوں کی حفاظت فرمائے۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.