برطانیہ میں اسلامو فوبیا کے تحت مسلمانوں کے خلاف جرائم میںبتدریج اضافہ ہو رہا ہے
سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 13:39
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : لندن میں اسلاموفوبیا کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں گزشتہ برس اضافہ ہوا ہے۔ اس سے متعلق حال ہی میں منظر عام پر آنے والے اعداد و شمار کو دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے.پولیس نے گذشتہ برس جولائی سے اب تک یعنی 12 ماہ کے دوران اسلامو فوبیا کی وجہ سے ہونے والے 816 حملے ریکارڈ کیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ شرح اس سے پہلے 2013ء کے مقابلے میں قریب 70 فیصد زیادہ بنتی ہے اور اِسی برس کے 12 ماہ کے اندر ایسی 478 وارداتوں کا اندراج کیا گیا تھا۔لندن کی میٹرپولیٹن پولیس کے بقول،’’دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات بھی ان جرائم میں اضافے کی وجہ ہو سکتے ہیں جبکہ اس قسم کے جرائم کے واقعات خاص طور سے اُن مقدس دنوں میں رونما ہوئے جب مسلمان برادری زیادہ فعال نظر آ رہی تھی‘‘۔(جاری ہے)
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک ترجمان کے بقول،’’حالیہ دنوں میں دنیا میں ہونے والے واقعات کے تناظر میں ہمیں اس کا اندازہ ہوا ہے کہ لندن میں عوام خاصے پریشان ہیں‘‘۔
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مقامی علاقوں اور محلوں میں پولیس ٹیمیں اہم ترین مقامات اور اہداف پر بروقت پہنچ کر ممکنہ وارداتوں کو ناممکن بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ خاص طور سے اسکولوں کے اوقات، تعطیلات اورعبادتوں کے اوقات میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی ممکنہ کوششیں کی جاتی ہیں۔اسلاموفوبیا پر نظر رکھنے والی ایک مسلم آرگنائزیشن Tell Mama سے تعلق رکھنے والے فیاض مُغل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں یا جرائم کے شکار ہونے والے افراد میں 60 فیصد حجاب پہننے والی خواتین شامل ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس کمانڈر ماک چشتی نے لندن کے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ نفرت کی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم کے بارے میں درج کروائی جانے والی ہر رپورٹ کو نہا یت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ اُن کے بقول،’’ہمارے پاس 900 سے زائد ماہر پولیس افسر لندن بھر میں تحفظ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جنہوں نے خود کو نفرت کی بنیاد پر ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے وقف کر رکھا ہے‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.