نیشنل ٹی ٹونٹی : محمد حفیظ باؤلنگ میں خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے

بدھ 9 ستمبر 2015 11:16

نیشنل ٹی ٹونٹی : محمد حفیظ باؤلنگ میں خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر ایک سال کی پابندی کے باوجود پی سی بی کی اجازت پر سابق کپتان نیشنل ٹی 20 کپ میں باؤلنگ میں کوئی بڑا کارنامہ نہ دکھا سکے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں اسلام آباد اور لاہور وائٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر آئے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ پر آئی سی سی نے ایک سال کی پابندی لگا رکھی ہے تاہم ڈاکٹر سہیل، احسن رضا، توقیر ضیاء اور محمد اکرم پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کی 4 رکنی جائزہ کمیٹی نے محمد حفیظ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے لیکن وہ میچ میں کوئی بڑا کارنامہ نہ دکھا سکے اور تین اوورز میں 35 رنز دیکر ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ کرانا غیر قانونی نہیں، وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنا ایکشن بہتر بنائیں گے ۔