کیون پیٹرسن کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوا، اینڈریو سٹراس
بدھ 9 ستمبر 2015 13:13
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ نامور بیٹسمین کیون پیٹرسن کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوا ہے۔اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے کے بعد کیون پیٹرسن کو بتایا تھا کہ ٹیم میں ان کی واپسی ممکن نہیں ہے اور مستقبل میں انھیں ٹیم میں شمولیت کے لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔
اینڈریو سٹراس نے کہا ’واضح موقف سے صورت حال کو واضح کرنے میں مدد ملی ہے۔‘ انگلینڈ نے حالیہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔کیون پیٹرسن کو آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی گذشتہ ایشز سیریز میں ٹیم کی پانچ صفر کی ہزیمت کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
کیون پیٹرسن اب تک ہر فارمیٹ میں انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔اینڈریو سٹراس نے کہا ’ڈر تھا کہ اگر کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تو وہ سب کچھ جوگذشتہ موسم سرما میں پِچ پر ہوتا رہا ہے وہ ٹیم کے ماحول پر غالب آ جائے گا۔
‘انھوں نے کہا ’میں صرف یہ کر رہا تھا کہ صورت حال کو واضح کروں اور کھلاڑیوں کو بتاوٴں کہ ان کی ٹیم میں کیا پوزیشن ہے اور وہ کہاں کھڑے ہیں۔’میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم آگے بڑھ گئی ہے اور بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو منوا لیا ہے اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.