ڈیرہ اسماعیل خان، ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

بدھ 9 ستمبر 2015 23:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء )ملک بھرکی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں دن گیارہ بجے تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اورچوہدری جمیل احمدوحاجی محمدرمضان کی قیادت میں احتجاجی ریلی کاانعقاد۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں دن گیارہ بجے تک شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

کاروباری مراکزبندرہے۔اس موقع پرمرکزی انجمن تاجران کے زیراہتمام پام بیچ ہوٹل سے سینئرنائب صدرچوہدری جمیل احمد‘جنرل سیکرٹری حاجی محمدرمضان اورعبدالقدوس اعوان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جوبازارتوپانوالہ ‘رحیم بازار‘کلاں بازارسے ہوتی ہوئی چوگلیہ پرپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتاجران سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجربرادری ودہولڈنگ ٹیکس کومستردکرتی ہے۔

حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کوفی الفورواپس لے۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصرنے ہڑتال کوناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے تاجران کوتقسیم کرنیکی کوشش کی جنکومنہ کی کھاناپڑی۔پورے ملک کی تاجربرادری متحدہے اوراپنے اختلافات بھلاکرظالمانہ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سینہ سپرہے۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کوفی الفورواپس لیاجائے ورنہ تاجراپنے احتجاج کادائرہ وسیع کردینگے۔اس موقع پرمحمدحنیف‘محمدطاہر‘محمدندیم‘امجدکریم‘جاویداختر‘محمدایوب ایوبی‘حاجی محمداشرف‘حاجی محمدنواز‘حاجی علاؤالدین‘حاجی امان اﷲ‘محمدنعیم قریشی اورکریم نوازکے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔